بنگلہ دیش : امریکی بلاگر کے مابعد قتل دھاوے تین گرفتار ، اسلحہ اور دھماکو مواد ضبط

ڈھاکہ ۔ 28 فبروری۔(سیاست ڈاٹ کام) بنگلہ دیش میں امریکی بلاگر اویجیت رائے کے گزشتہ روز بہیمانہ قتل کے بعد انتہاء پسندوں کے خلاف کارروائی میں شدت اور دھاوؤں کے دوران آج طلوع سے قبل تین مشتبہ اسلام پسندوں کو گرفتار کرلیا گیا ۔ ایک خفیہ ااطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے انسداد جرائمریاپڈ ایکشن بٹالین نے بندگاہی شہر چٹاگانگ میں ایک پانچ منزلہ عمارت پر دھاوا کیا ۔ کمانڈنگ افسر نے کہاکہ اس دھاوے میں 30 بچوں کے علاوہ دھماکو اشیاء ضبط کی گئیں جن کے ذریعہ 300 تا 400 بم بنائے جاسکتے ہیں۔ انھوں نے کہاکہ دھاوے کے دوران گرفتارشدہ تین مشتبہ اسلام پسندوں کے قبضہ سے اسلحہ اور گولہ بارود کا بھاری ذخیرہ ضبط کیا گیا ہے۔ بنگلہ دیش نژ اد امریکی اوبجیت دراصل مذہبی انتہاپسندی کے کٹر مخالف تھے جن پر گزشتہ روز ڈھاکہ یونیورسٹی کے قریب تیز دھار ہتھیار سے مہلک حملہ کیا گیا تھا جس میں وہ ہلاک اور اُن کی بیوی راوادہ احمد بُنّا شدید زخمی ہوگئی تھی۔