بنگلہ دیش۔ میانمار بارڈر گارڈس کے درمیان فائرنگ، ایک زخمی

ڈھاکہ 17 جون (سیاست ڈاٹ کام) ایک بنگلہ دیشی بارڈ گارڈ اُس وقت زخمی ہوگیا جب میانمار اور بنگلہ دیش کی سرحد پر موجود دونوں ممالک کی فوجوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ میانمار کے فوجیوں نے ایک بنگلہ دیشی فوجی کو گرفتار بھی کرلیا۔ دریں اثناء بارڈر گارڈ بنگلہ دیش (BGB) کے مقامی آپریشن ڈائرکٹر اکرام خان نے بتایا کہ فائرنگ کا تبادلہ دونوں جانب کی فوجوں کے درمیان غلط فہمی کا نتیجہ تھا۔

اقوام متحدہ میں بین الاقوامی یوم یوگاکی تیاریاں جاری
اقوام متحدہ 17 جون (سیاست ڈاٹ کام) عالمی سطح پر 192 ممالک کے تقریباً دو بلین عوام 21 جون کو پہلی بار عالمی سطح پر بین الاقوامی یوم یوگا میں شرکت کریں گے جہاں وزیر خارجہ ہند سشما سوراج عالمی مجلس میں منعقد شدنی تقریب کی صدارت کریں گی۔ ہندوستانی سفیر متعینہ اقوام متحدہ نے یہ بات بتائی۔ اس سلسلہ میں تمام تر تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں جن میں سب سے اہم تقریب اقوام متحدہ ہیڈکوارٹرس میں منعقد کی جائے گی۔