بنگلہ دیشی فوج کو ملی ہندستان کی سڑک استعمال کرنے کی منظوری

اگرتلہ۔29مارچ (سیاست ڈاٹ کام) مرکزی حکومت بنگلہ دیش کی ‘بارڈر گارڈ بنگلہ دیش’ (بي جی بی ) فوج کو تریپورہ اور میزورم میں ہندوستان کی سرحدی سڑکوں کو استعمال کرنے کیساتھ ساتھ چٹاگانگ پہاڑی علاقوں کی سرحد کے قریب چوکیوں کی تعمیر کے لئے سیکورٹی اور دیگر امداد دینے پر رضامند ہوگئی ہے ۔ حکام نے آج یہاں بتایا کہ جنوبی بنگلہ دیش کے چٹاگانگ پہاڑی علاقوں کی سر حد وں کی نگرانی طویل عرصہ سے نہیں ہورہی ہے اور اس کا استعمال ہند مخالف طاقتیں کر رہی ہیں۔ ہند-بنگلہ دیش کی سرحد پر دشوار گزار اور ناقابل رسائی علاقے ہونے کی وجہ سے دونوں ملکوں کی سرحد وں پر باڑ لگانے کا کام مکمل نہیں ہو سکا۔