بنگلہ دیشی عسکریت پسند قائد کا بم دھماکہ اور موت

ڈھاکہ ۔ 6 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) ایک نوجوان پارچہ انجینئر سے دھماکو مادوں کا ماہر بن جانے والے محمد جاوید عمر 26 سال جماعت المجاہدین بنگلہ دیش کے دھماکو مادے شعبہ سے تعلق رکھتا تھا۔ اسے دیگر 4 ارکان تنظیم کے ساتھ چٹگانگ سے گرفتار کرلیا گیا تھا جبکہ فوج نے اس علاقہ میں شدت سے تلاشی مہم چلائی تھی۔ رات بھر تفتیش کے دوران جاوید نے پولیس ٹیم کو ایک مکان کا پتہ بتایا جہاں پر چند ہتھیار ذخیرہ کئے گئے تھے۔ جب سراغ رساں جاوید کے ساتھ اس مکان میں داخل ہوئے تو اس نے دستی بم دھماکہ کردیا جس سے وہ ہلاک اور دو سراغ رساں زخمی ہوگئے۔