بنگلہ دیشی تارکین کیخلاف درخواست سپریم کورٹ میں مسترد

نئی دہلی۔ 2 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) سپریم کورٹ نے غیرقانونی بنگلہ دیشی تارکین کے خلاف مفادِ عامہ کی کئی درخواستوں کو مسترد کردیا ۔ چیف جسٹس جے ایس کیہر کی زیرقیادت بینچ نے ایک این جی او کی درخواست کو جس میں کہا گیا تھا کہ بنگلہ دیش سے آنے والے 20 ملین غیرقانونی تارکین اس وقت ہندوستان میں پناہ لئے ہوئے ہیں، مسترد کردیا۔ درخواست میں کہا گیا کہ اس سے ملک کی سالمیت کو خطرہ ہے، لہذا ان کے خلاف کارروائی کا حکم دیا جائے۔