وشاکھاپٹنم 4 ستمبر ( پی ٹی آئی ) بنگلہ دیش کے بحری جہاز سومودرا جوئے کی آج چار روزہ دورہ پر مشرقی بحری کمان پر آمد ہوئی ۔ اس بحری جہاز کا مشرقی بحری کمان کے عہدیداروں نے اور ایسٹرن فلیٹ نے بحری بیانڈ کے ذریعہ استقبال کیا ۔ کیپٹن ایم منیر الزماں کمانڈنگ آفیسر نے وائس ایڈمیرل کرم بیر سنگھ سے ملاقات بھی کی ۔ وشاکھاپٹنم میں اس جہاز کے چار روز تک توقف کے دوران مختلف سرگرمیاں جاری رہیں گی جن میں پیشہ ورانہ تبادلہ خیال ‘ کھیلوں کے مقابلے اور دیگر سرگرمیاں بھی شامل ہیں۔