ڈھاکہ ، 27 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) ایک پولیس ملازم بنگلہ دیش میں کل رات ہلاک ہوگیا جبکہ اصل اپوزیشن بی این پی اور اس کی کٹرپسند حلیف جماعت کے مشتبہ کارکنوں نے ایک پولیس ویان پر بم پھینکا۔ اس طرح ڈھاکہ کو منصوبہ بند مارچ سے قبل کشیدگیوں میں شدت پیدا ہوگئی ہے۔ ڈھاکہ میں شمال مغربی راج شاہی سے پرائیویٹ ہیلی کاپٹر امبولنس کے ذریعہ اس اسپتال کو منتقل کئے جانے کے چند گھنٹوں بعد فوت ہوگیا۔
جنوبی یمن میں جنازہ پر فوجی دبابے سے شلباری، 10 ہلاک، 15 زخمی
عدن 27 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) جنوبی یمن کے ایک اسکول میں تدفین کے لئے ایک خیمہ نصب کیا گیا تھا جس پر فوجی دبابے سے شلباری کے نتیجہ میں 10 افراد بشمول بچے ہلاک ہوگئے۔ دیگر 15 افراد زخمی ہوئے۔ طبی عملہ کے ایک رکن نے کہاکہ 10 نعشیں 15 زخمی ہسپتال منتقل کئے گئے ہیں۔ صنعاء کے جنوب میں صوبہ ڈالے میں یہ واقعہ پیش آیا جو سرکاری عہدیداروں اور جنوبی یمن کے شہریوں کے درمیان کشیدگی کا نتیجہ قرار دیا جارہا ہے۔ صوبہ ڈالے صنعاء کے جنوب میں 300 کیلو میٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔