بنگلور۔ یکم ؍ اپریل (سیاست ڈاٹ کام) کالج کیمپس میں چپراسی کی مبینہ فائرنگ سے 18 سالہ طالبہ ہلاک ہوگئی اور دوسری طالبہ زخمی بتائی گئی ہے۔ اس چپراسی نے شہر کے مضافات میں واقع ہاسٹل میں دیسی ساختہ پستول سے طالبہ پر حملہ کیا۔ بتایا جاتا ہیکہ کیمپس میں چپراسی اپنا دبدبہ بنانا چاہتا تھا۔ اس کے برتاؤ اور رویہ پر اعتراض کیا تھا جس میں متوفی طالبہ بھی شامل ہیں۔ اس چپراسی کو یہ بات ہرگز پسند نہیں تھی کہ اس کے حکم کو کوئی بھی طالبہ نظرانداز کردے۔ پولیس نے مہیش نامی اس چپراسی کو گرفتار کرلیا ہے۔