بنگلور میں 8 سالہ لڑکی پر 63 سالہ ٹیچر کا جنسی حملہ

بنگلور ۔ 5 ۔ اگست (سیاست ڈاٹ کام) بنگلور میں ایک 63 سالہ گیسٹ ٹیچر کو 8 سالہ طالب علم کے ساتھ مبینہ طور پر جنسی حملے کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا ہے ۔ یہ واقعہ ایسے وقت پیش آیا جبکہ چند دن قبل ایک ٹیچر نے 7 سالہ لڑکی کی مبینہ طور پر عصمت ریزی کی تھی ۔ پولیس نے بتایا کہ یہ ٹیچر اسکول پرنسپل کا دوست ہے اور اس نے سبکدوشی کے بعد یہاں ملازمت شروع کی تھی ۔ انہوں نے کہا کہ ٹیچر اور پرنسپل کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
میرٹھ میں صورتحال کشیدہ، مزید دو گرفتار
میرٹھ / لکھنو ۔ 5 ۔ اگست (سیاست ڈاٹ کام)میرٹھ میں نوجوان لڑکی کی مبینہ طور پر عصمت ریزی اور جبری مذہبی تبدیلی کے سلسلہ میں آج مزید دو افراد کو گرفتار کیا گیا ہے اور اب تک جملہ 5 گرفتاریاں عمل میں آئی۔ میرٹھ علاقہ اس واقعہ کے بعد صورتحال کشیدہ لیکن قابو میں بتائی گئی۔اس دوران مرکزی وزارت داخلہ نے یو پی حکومت سے تفصیلی رپورٹ طلب کی ہے۔