بنگلور میں یکم جولائی سے میڈیکل ایکسپو کاآغاز

بنگلور۔28جون (سیاست ڈاٹ کام) انڈین میڈیکل اکسپو جو اسپتالوں اور کلینکس کے لئے ہندوستان کا سرکردہ تجارتی فیر ہے ‘ کا آغاز بنگالورو میں یکم جولائی سے ہوگا۔اس ایکسپو میں طبی آلات اور سرجیکل عصری پراڈکٹس کی نمائش کی جائے گی۔ اکسپو کا یہ 8واں ایڈیشن ہوگا جس میں تقریباً 300افراد حصہ لیں گے اور 5000سے زائد پراڈکٹس اس میں رکھے جائیں گے ۔انڈیا میڈیکل اکسپو میں حصہ لینے والے شرکاء میڈیکل ٹکنالوجی ‘ سرجیکل آلات ‘ اسپتال کے آلات ‘ اسپتال کے فرنیچر ‘ ہوم ہیلت کیر پراڈکٹس ‘ میڈیکل گیس پائپ لائن لیبارٹری کے آلات ‘ ڈائیگناسٹک آلات ‘ فزیو تھراپی ‘ آرتھوپیڈک ٹکنالوجی کے آلات ‘ ریڈیالوجی ‘ امیجنگ ‘ کارڈیالوجی کے آلات اور دیگر آلات کی نمائش کریں گے۔

 

جموں سے سالانہ امرناتھ یاترا شروع
جموں ؍سری نگر۔28جون (سیاست ڈاٹ کام)فقیدالمثال حفاظتی انتظامات کے بیچ بابا امرناتھ یاتریوں کا پہلا قافلہ بدھ کی صبح یہاں بھگوتی نگر میں واقع یاتری نواسن بیس کیمپ جموں سے ‘بم بم بولے ‘ ،’ہر ہر مہادیو’ اور ‘جئے با با برفانی’ کے فلک شگاف نعرے بلند کرتے ہوئے وادی کشمیر کی طرف روانہ ہوا۔ تاہم وادی میں 40 دنوں پر محیط سالانہ امرناتھ یاترا کا باضابطہ آغاز جمعرات کو یاتریوں کی ننون پہل گام اور بال تل بیس کیمپوں سے جنوبی کشمیر میں سطح سمندر سے 13 ہزار 500 فٹ بلندی پر واقع امرناتھ گھپا کی طرف روانگی کے ساتھ ہوگا۔