بنگلور۔/25نومبر، ( سیاست ڈاٹ کام ) پولیس نے فی الفور کارروائی کرتے ہوئے 6افراد کوگرفتار کرلیا ہے جنہوں نے کار میں سوار خواتین کو چھیڑ چھاڑ کرتے ہوئے ہراساں کیا تھا۔ یہ واقعہ دو دن قبل قلب شہر میں پیش آیا تھا۔ خواتین نے بدمعاشوں کی تصاویر کیمرہ میں قید کرلی تھی۔ بنگلور پولیس کمشنر مسٹر ایم این ریڈی نے آج بتایا کہ گرفتار ملزمین کا تعلق شہر بنگلور سے ہے جبکہ مابقی 3کا تعلق ہسور ٹاملناڈو سے ہے۔انہوں نے بتایا کہ یہ بدمعاش اکثر و بیشتر ایم جے روڈ آتے ہیں لیکن پہلی مرتبہ کار میں بیٹھی ہوئی خواتین کو ہراساں و پریشان کیا اور کار کا دروازہ کھولنے کی کوشش کی جس پر خواتین خوفزدہ ہوگئی تھیں۔