بنگلور۔میسور کے درمیان بلٹ ٹرین کی تجویز نامنظور

بنگلور ۔ 11 ۔ فروری (سیاست ڈاٹ کام) پرنسپال اڈوائیزر دہلی میٹرو ریل کارپوریشن مسٹر ای سریدھرن نے بتایا ہے کہ موجودہ بنگلور۔میسور ریلوے لائن پر 350 کیلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار کے ساتھ بلٹ ٹرین چلانے کی کوئی تجویز زیر غور نہیں ہے کیونکہ دونوں شہروں کے درمیان مختصر فاصلہ کے باعث اس ٹرین کی برقی رفتاری سے مکمل استفادہ نہیں کیا جاسکتا۔ چیف منسٹر کرناٹک سدا رامیا کو روانہ ایک مکتوب سریدھرن نے بتایا کہ یہ انتہائی حساس تجویز ہے کہ ہائی اسپیڈ ریلوے لائن پر بنگلور اور میسور کے درمیان ٹرینوں کو 350 کیلو میٹر کی بجائے 200 کیلو میٹر فی گھنٹہ چلایا جائے۔ قبل ازیں چین کی ٹکنیکل ٹیم نے ریلویز ایک رپورٹ پیش کر تے ہوئے بتایا کہ بنگلور اور میسور کے درمیان موجودہ ریلوے لائن پر برق رفتار ٹرین چلانے کا منصوبہ عملاً ممکن نہیں ہے جس کے پیش نظر سریدھرن نے ایک مکتوب میں چیف منسٹر سے یہ وضاحت کی ہے۔