بنگلورو میں آئی ٹی روڈ شو کے ٹی آر حصہ لیں گے

حیدرآباد 24 فروری (پی ٹی آئی) تلنگانہ کے وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی کے ٹی راما راؤ کل بنگلورو میں منعقد ہورہے آئی ٹی روڈ شو میں حصہ لیں گے۔ وہ ریاست تلنگانہ میں آئی ٹی شعبہ میں دستیاب مواقع سے شرکاء کو واقف کروائیں گے۔ اِس پروگرام کے حصہ کے طور پر تلنگانہ میں قائم کئے جانے والے آئی ٹی وینچرس اور مواقع کو اُجاگر کیا جائے گا۔ اِس طرح کے روڈ شوز ملک بھر کے تمام اہم شہروں میںمنعقد ہورہے ہیں۔