بنگلورو 19 مئی ( سیاست ڈاٹ کام ) بنگلورو کے ایک پاش ریائشی علاقہ میں ایک کانگریس رکن اسمبلی مونی رتنا کی قیامگاہ کے قریب ہوئے دھماکہ میں ایک شخص ہلاک ہوگیا ۔ پولیس نے یہ بات بتائی ۔ بنگلورو پولیس کمشنر ٹی سنیل کمار نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ جس مقام پر دھماکہ ہوا ہے وہاں سڑک پر کھڈ پڑگیا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ اس مقام پر ایک نیلے رنگ کا پلاسٹک پیاکٹ بھی دستیاب ہوا ہے ۔ پولیس نے تحقیقات شروع کردی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ سارے علاقہ کی ناکہ بندی کردی گئی ہے اور بو سونگھنے والے کتوں کے ذریعہ تلاشی کا کام لیا جا رہا ہے ۔