کلکتہ 5اکتوبر ( سیاست ڈاٹ کام )مغربی بنگال کے گورنر کیسری ناتھ ترپاٹھی نے درگا پوجا سے عین قبل ناگر بازار بم دھماکے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اس حادثہ میں ہلاک ہونے والے بچے کے اہل خانے سے تعزیت کی ہے ۔اس دھماکے کی اعلیٰ سطحی جانچ کی پرزور وکالت کرتے ہوئے گورنر کیسری ناتھ نے کہا کہ جانچ ایجنسی کو اس دھماکے کی ہر پہلو سے جانچ کرنی چاہیے تاکہ قصور واروں کے خلاف سخت سے سخت کارروائی کی جاسکے ۔خیال رہے کہ 2اکتوبر 2014کو بھی بردوان کے کھگڑ ا جھاڑ میں دھماکہ ہوا تھا جس میں بنگلہ دیش کی ممنوعہ جماعت جماعت المجاہدین کا ہاتھ تھا اور اب اس سال 2اکتوبر کو ہی دمدم کے ناگر بازار میں دھماکہ ہوا ہے ۔حالیہ دنوں میں کلکتہ و مغربی بنگال میں لگاتارحادثات ہورہے ہیں ،پہلے ماجر ہاٹ میں فلائی اوور منہدم ہوا اس کے بعد سلی گوڑی میں ایک پل منہدم ہوگیا۔