بنگال کے اسکول سے فرار 5بچے بہار سے برآمد

بھاگلپور۔5 دسمبر(سیاست ڈاٹ کام) مغربی بنگال کے دارجلنگ شہر میں واقع وکٹوریا پبلک اسکول سے ایک ساتھ 5 بچے بھاگ کر پٹنہ جارہے تھے جنہیں ریلوے سکیورٹی فورس نے بھاگل پور ضلع کے نوگچھیا ریلوے اسٹیشن کے پاس پکڑ لیا ہے ۔نوگچھیا کے ریلوے سکیورٹی انسپکٹر محمد جاوید نے آج یہاں بتایا کہ اسکول کے نویں کلاس کے 5 طلبہ کل صبح ایک ساتھ بھاگ کر ٹرین سے کٹیہار پہنچے اور وہاں سے پٹنہ جانے کیلئے رات میں کٹیہار-ٹاٹا ایکسپریس پر چڑھ گئے۔ ٹرین کے نوگچھیا اسٹیشن پر پہنچنے پر کی گشتی ٹیم کے ایک جوان کی نظر ان پر پڑی۔پوچھ تاچھ میں اسکول سے بھاگنے کی بات پتہ چلنے پر سبھی کو نوگچھیا اسٹیشن پر اتار لیا گیا۔