کولکتہ،13ستمبر(سیاست ڈاٹ کام)مغربی بنگال حکومت نے ایک بڑا قدم اٹھاتے ہوئے سرکاری اسپتالوں اور صحت سے متعلق مراکز میں کام کرنے والی نرسوں کی ریٹائرمنٹ کی عمر کی حد 60سے بڑھاکر 62سال کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔سرکاری اطلاع کے مطابق ریاستی حکومت نے نرسوں کی فلاح وبہبود کی سمت میں یہ قدم اٹھایا ہے ۔اس کے تحت سرکاری اسپتالوں اور صحت مراکز میں کام کرنے والی تمام نرسوں کو ‘سواستھ ساتھی سموہ’بیمہ یوجنا میں شامل کیاگیا ہے ۔ریاستی حکومت نے اس سال جون میں 10ہزار سے زیادہ ذیلی صحت مراکز اور فلاح و بہبود کے مراکزکے لئے پانچ ہزار سے زیادہ نرسوں کی تقرری کا اعلان کیا تھا۔اسی سمت میں جولائی میں 27 عام نرسوں اور مڈ وائفری (جی این ایم)اسکولوں کے قیام کا اعلان کیا،جن کی اب کل تعداد 116ہو جائے گی۔