بنگال میں قوم دشمن عناصر کی سرپرستی : وی ایچ پی

کولکاتہ ۔ 21 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) سینئر وی ایچ پی لیڈر سریندر جین نے مغربی بنگال کی ٹی ایم سی حکومت کو آج قوم دشمن عناصر کی سرپرستی کرنے کا موردالزام ٹھہرایا اور تعجب ظاہر کیا کہ اس ریاست میں قوم پرست ہونا جرم ہے۔ وشوا ہندو پریشد کے انٹرنیشنل جوائنٹ جنرل سکریٹری نے الزام عائد کیا کہ ترنمول کانگریس کی حکمرانی میں بنگال جہادیوں، روہنگیا تارکین وطن اور قوم دشمن عناصر کیلئے محفوظ پناہ گاہ بن چکا ہے جبکہ ہندوؤں کو تنگ کیا جارہا ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیاکہ وی ایچ پی ورکرس کو ریاست میں پولیس گرفتار کررہی ہے ۔ ’’ہمیں ٹی ایم سی حکومت سے قومی پرچم لہرانے کیلئے اجازت درکار نہیں ، یہ ہمارا دستوری حق ہے‘‘۔ انہوں نے شہر میں انسانی حقوق تنظیم کی جانب سے مخالف جنگ جلوس پر حملہ کا تذکرہ بھی کیا۔