کولکتہ ۔ 2اپریل ( سیاست ڈاٹ کام) مغربی بنگال میں اپنی تنظیم کے استحکام اور ہندوؤں کو متحد کرنے کے مقصد سے آر ایس ایس اور وی ایچ پی 5اپریل سے نوراتری ریاست گیر سطح پر بی جے پی کی تائید سے شاندار پیمانے پر منانے کا منصوبہ بنارہی ہے ۔ آر ایس ایس ایک کارکن نے کہا کہ رام نوامی ایک مذہبی تہوار ہے لیکن ہم یہ منصوبہ بنائیں گے کہ ہندوؤں کو اس تہوار کے ذریعہ منظم اور متحد کرسکے ۔ انہیں ایک بنیاد پرست طاقت بناسکے ۔ مغربی بنگال میں کئی سرحدی اضلاع میں ہماری تنظیمیں مستحکم ہوچکی ہیں ۔ آر ایس ایس کے سکریٹری برائے مغربی بنگال اور جزائر انڈومان و نکوبار نے کہا کہ آر ایس ایس نے ایک قرارداد منظور کی ہے کہ رام نومی کا تہوار مغربی بنگال میں زبردست طریقہ سے منایا جائے ۔ وی ایچ پی چاہتی ہے کہ اس تہوار کو ہندوؤں کو منظم اور متحد کرنے کیلئے استعمال کیا جائے ۔