بنگال میں سائنس میلہ 2018کا آغاز

کولکتہ،13ستمبر(یواین آئی)مغربی بنگال میں طلبہ کیلئے یوتھ سائنس میلہ 2018کا انعقاد کیا جارہا ہے ۔سائنس میلے کا انعقاد اسکولی تعلیم،اعلی تعلیم،سائنس اور ٹکنالوجی اور جیو ٹکنالوجی-مغربی بنگال ریاست سائنس اور ٹکنالوجی کونسل،جگدیش بوس نیشنل سائنس ٹیلنٹ ہنٹ،بڑلا صنعتی اور تکنیکی میوزیم کولکتہ کے تعاون سے کیا جارہاہے ۔سائنس میلہ ضلعی سطح پر 12 سے 25ستمبر اور ریاستی سطح پر 26سے 28ستمبر تک منعقد کیا جائے گا۔مسابقتی طلبہ کو تین گروپوں میں بانٹا گیا ہے ۔دسویں جماعت کو گروپ اے ،بارہویں جماعت کو گروپ بی اور یونیورسٹی کے طلبہ کو گروپ سی میں شامل کیاگیا ہے ۔سائنس میلے میں ملک بھر سے مشہور سائنس دانوں کے شریک ہونے کا امکان ہے ۔یونیورسٹی کے طلبہ ریاستی سطح کے میلے میں براہ راست حصہ لے سکتے ہیں۔اس کے علاوہ جو طالب علم نہیں ہیں میلے میں ان کے غیر معمولی سائنس ماڈلوں کا براہ راست اندراج غیر مسابقتی سیکشن میں پیش کیا جائے گا۔