کولکتہ ۔ 28 ۔ مئی (سیاست ڈاٹ کام) بنگالی اداکارہ سواستیکا مکرجی کو رات کی ایک پارٹی کے دوران فرش پر گرجانے کے باعث ہاسپٹل میں شریک کیا گیا۔ اپولو ہاسپٹل کے ڈاکٹرس نے ان کے بازو کا آپریشن کر کے شیشے کے ٹکڑوں کو نکال دیا ۔ دریں اثناء پلاسٹک سرجن ڈاکٹر کوشک نے کہا کہ ایکٹریس کے بازو پر زخم آئے ہیں لیکن آپریشن کے بعد ان کی حالت ٹھیک ہے ۔ سواستیکا مکرجی کی بہن اجو پا مکرجی نے بتایا کہ پارٹی کے دوران سواستیکا فرش پر گر گئی تھیں۔ بنگالی فلمی صنعت میں یہ افواہیں پھیل گئی ہیں کہ سواستیکا مکرجی نے خودکشی کی کوشش کی تھی ۔ 33 سالہ اداکارہ طلاق شدہ ہیں اور ان کی ہٹ بنگالی فلموں میں بائے بائے بنکاک ، جاتیشور ، مشار روشورِ کے نام قابل ذکر ہیں۔