بنکاک۔12جنوری ( سیاست ڈاٹ کام ) تھائی لینڈ کے مخالف حکومت احتجاجیوں نے آج بنکاک کی سمت پیشرفت کا آغاز کردیا جب کہ کل بنکاک بند کامنصوبہ بنایا گیا ہے۔ احتجاجیوں نے حکومت کاتختہ اُلٹنے کی کارروائیوں میں شدت پیدا کردی ہے۔ وہ چاہتے ہیں کہ آئندہ عام انتخابات روک دیئے جائیں ۔ سیاسی انتشار کاشکار تھائی لینڈ کئی ہفتوں کے احتجاجی جلسوں سے دہل کر رہ گیا ہے جو وزیراعظم انگلگ چناواترا کے خلاف نکالے جارہے ہیں ۔ ان کے انتشار پسند سابق وزیراعظم بھائی تھکسین چناواترا کو بھی عوامی مخالفت کی وجہ سے اقتدار اپنی بہن کے سپرد کر کے ملک سے فرار ہونا پڑاتھا اور موجودہ حکومت کو انہی احتجاجی مظاہروں میں 2فبروری کو وسط مدتی انتخابات کا اعلان کرنے پر مجبور کردیاہے۔
احتجاجی مظاہرین نے رائے دہی میں خلل اندازی کا عہد کیا تھا۔ انہوں نے بنکاک کے اہم جلسہ عام کیلئے اشیاء اور آلات منتقل کرنا شروع کردیئے ہیں ۔ وہ پورے شہر میں کل 7مقامات پر پھیل جانے کا منصوبہ بنارہے ہیں تاکہ دارالحکومت میں ٹرانسپورٹ نظام مفلوج کرسکے ۔ ایک احتجاجی نے کہا کہ احتجاجیوں کو اُمید ہے کہ کل ہرچیز تبدیل ہوکر بہتر ہوجائے گی ۔ عوام موجودہ حکومت کو تبدیل کرنا چاہتے ہیں کیونکہ یہ حکومت کرپٹ ہے اور اسے فوری مستعفی ہوجانا چاہیئے ۔ عوام ایک منتخبہ عوامی کونسل چاہتے ہیں۔