بنکاک 29 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) بنکاک میں آج ہزاروں اپوزیشن احتجاجیوں نے وزیراعظم ینگلوک شناوترا کے استعفیٰ کا مطالبہ کرتے ہوئے سڑکوں پر مارچ کیا۔ یاد رہے کہ شناوترا کو اُن کی مبینہ لاپرواہی کی بنیاد پر تاحیات امتناع کا سامنا ہے۔
حکومت مخالف مظاہروں کا انعقاد ایک ایسے وقت کیا جارہا ہے جب پارلیمنٹ کے ایوان بالا کے لئے انتخابات منعقد ہونے والے ہیں اور اس پارلیمنٹ کے ارکان ینگلوک کی قسمت کا فیصلہ کریں گے۔ دریں اثناء جیرا پاتنٹگا مکسم نامی ایک احتجاجی نے کہاکہ وہ جمہوریت کی بقاء کے لئے احتجاج میں شامل ہوا ہے۔