بنکاک میں اُوبر کی ایک روزہ مفت ہیلی کاپٹر خدمات

بنکاک 18 جون (سیاست ڈاٹ کام) اوبر ٹیکنالوجیز Inc نے اپنی پہلی ہیلی کاپٹر خدمات کے لئے بنکاک جیسے ٹریفک جام کے لئے بدنام شہر کا انتخاب کیا ہے۔ جنوب مشرقی ایشیاء میں بنکاک ایسا شہر ہے جہاں ٹریفک جام ہمیشہ سر کا درد بنا رہتا ہے اور اس طرح اوبر نے مفت آزمائشی ہیلی کاپٹر سواری کے لئے بنکاک کا انتخاب کیا ہے جبکہ دنیا کے اہم ترین میٹرو شہروں میں بشمول بنگلور ہیلی کاپٹر خدمات کا آغاز ہوچکا ہے۔ دریں اثناء اوبر کے علاقائی جنرل منیجر برائے جنوب مشرقی ایشیاء چان پارک نے کہاکہ بنکاک دنیا بھر میں ٹریفک جام کے سلسلہ میں بدنام ہے لہذا اس طرح عوام کے لئے متبادل ٹرانسپورٹ کے لئے راہیں آسانی سے ہموار ہوسکتی ہیں۔ بنکاک پوسٹ نے آج یہ بات بتائی۔ اوبر ٹیکنالوجیز Inc اسمارٹ فون والی ٹیکسی خدمات والی کمپنی کا نام ہے جو اپنے بنکاکک کے گاہکوں کے لئے اتوار کے روز صبح 11 تا سہ پہر 3 بجے طلب کرنے والوں کو مفت ہیلی کاپٹر خدمات فراہم کرے گا۔ تاہم گاہکوں کا انتخاب قرعہ اندازی کے ذریعہ کیا جائے گا۔