بنڈونگ کانفرنس میں وزیراعظم کی عدم شرکت

نئی دہلی ۔ 15 ۔ اپریل (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی جکارتہ میں جاریہ ماہ کے اواخر میں منعقد ہونے والی ایشیاء اور افریقی ممالک کی بنڈونگ کانفرنس میں شرکت نہیں کریں گے اور ان کی نمائندگی وزیر خارجہ سشما سوراج کریں گی ۔ انہوںنے صدر انڈونیشیا جکو وڈوڈو کو ایک مکتوب روانہ کرتے ہوئے 24 اپریل کی کانفرنس میں شرکت سے معذرت کا اظہار کیا ہے ۔یہ مکتوب وزارت خارجہ میں سکریٹری انیل ودھوا نے حوالے کیا جس میں وزیراعظم نے وڈوڈو کو دورہ ہند کی دعوت دی۔