رجسٹریشن کا آج آخری دن ‘ ریگل کنونشن پکوان کی خوشبو سے مہک اٹھے گا
حیدرآباد ۔23جولائی ( سیاست نیوز) سیاست اور فریڈم ریفائینڈ سن فلاور آئیل کے عتاون و اشتراک سے پکوان کی دنیا میںخواتین اور لڑکیوں کو پکوان کے نت نئے گُر اور اُن میں کھانے کے متعلق ذوق و شوق کو پروان چڑھانے کیلئے پکوان کلاس کا اہتمام کیا جارہا ہے جس کے ثمر آور نتائج برآمد ہورہے ہیں ‘ اس لئے اسی ماہ میں دو مرتبہ اس پکوان کلاس کا انعقاد عمل میں لایا گیا ۔ اس سے قبل 11جولائی کو ایس اے ایمپرئیل گارڈن ٹولی چوکی میں منعقد کی گئی اور دوسری مرتبہ خواتین اور طالبات کے بیحد اصرار پر پرانے شہر کے علاقہ بندلہ گوڑہ میں اہتمام کیا جارہا ہے ۔ شف پونیت مہتاسے راست طور پر پکوان کے دوران سوالات خواتین و طالبات کے کرنے سے ان کے کئی الجھنیں دور ہورہی ہیں ۔ چہارشنبہ 25جولائی 10بجے دن تا 2.30 بجے دوپہر ریگل کنونشن روبرو مغل انجنیئرنگ کالج بندلہ گوڑہ مین روڈ میں منعقد ہونے والی اس کلاس میں خواتین و لڑکیوں کے تمام شکوک و شبہات کو دور کیا جائے گا اور وہ راست طور پر شف سے سوالات کرتے ہوئے اپنے معلومات میں اضافہ کرسکے گی ۔ ( سلسلہ صفحہ 10پر)