بندی پورہ میں کرفیو میں تین گھنٹوں کی نرمی

سرینگر۔/18مارچ، ( سیاست ڈاٹ کام ) شمالی کشمیر کے بندی پورہ میں حکام نے حالات کا جائزہ لینے کے بعد کرفیو میں تین گھنٹوں کی نرمی کا اعلان کیا۔ یاد رہے کہ آج سے تین روز قبل ایک نوجوان ہلاکت کے بعد یہاں کرفیو کا نفاذ کیا گیا تھا۔ دریں اثناء ایک پولیس ترجمان نے بتایاکہ کرفیو میں صبح 9:45 سے دوپہر 12:45 تک نرمی کا اعلان کیا گیا ہے تاکہ متاثرہ عوام گھروں سے باہر نکلتے ہوئے اشیائے ضروریہ کی خریداری کرسکیں۔18سالہ فرحت احمد کی پولیس فائرنگ میں ہوئی موت کے بعد احتجاجیوں نے نماز جمعہ کے بعد زبردست احتجاج کرتے ہوئے پولیس پر سنگباری کی تھی۔ اور پولیس گاڑیوں کو نذر آتش کرنے کی کوشش بھی کی تھی جس کے بعد پولیس کے پاس سوائے کرفیو کے نفاذ کے کوئی اور متبادل نہیں تھا۔