بنارس30 ڈسمبر(سیاست ڈاٹ کام) وزیر اعظم نریندر مودی کو اپنے پارلیمانی حلقہ بنارس کے 16 ویں دورہ کے دوران کسانوں، اساتذہ اور ملاحوں کی مخالفت کا سامنا کرنا پڑا۔انہوں نے اپنے مطالبات کیلئے دھرنا و مظاہرہ اور احتجاج کیا۔ وزیراعظم ہفتہ کو چاندپور میں بین الاقوامی رائس ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کا افتتاح کرنے پہنچے تو اردگرد رہنے والے کسانوں نے ان کے خلاف مظاہرہ کیا۔ متحدہ کسان مورچہ کے ضلع کنوینر ونے کمار رائے نے بتایا کہ ان کی قیادت میں مظاہرہ کرنے والے کسانوں کو پولیس نے وزیر اعظم کے پروگرام ختم ہونے تک حراست میں رکھا۔ دوسری جانب گنگا میں کروز چلانے کے خلاف سینکڑوں ملاحوں نے دھرنا میں انتباہ دیا کیا کہ ان کی مانگیں نہیں مانی گئیں تو وہ اپنی تحریک تیز کردیں گے ۔