وارانسی۔ 2 اگست (سیاست ڈاٹ کام) جب بالی ووڈ اسٹار شاہ رخ خان نے 2011کی فلم ڈان۔2 میں ’کھائی کے پان بنارس والا‘ گیت پر رخص کیا تھا تو شاید ہی انہیں پتہ تھا ہوگا کہ 6 سال بعد ان کے نام سے ایک پان موصوم کیا جائے گا۔ مندروں کے اس شہر کو ان کے حالیہ دورے میں جبکہ وہ اپنی نئی فلم ’’جب ہیری مٹ سیجل‘‘ کے پروموشن کے لیے گئے تھے، شاہ رخ نے 70 سال قدیم تمبولم پان شاپ کا دورہ کیا۔ ان کے ہمراہ ساتھی اسٹار انوشکا شرما اور ڈائرکٹر امتیاز علی بھی موجود تھے اور سب نے اس مشہور دکان کے بنارسی پان کا لطف اٹھایا جس پر مالک دکان ستیش کمار بے حد مسرور ہوئے۔