بم سازی کے دوران 2 افراد ہلاک

مرشد آباد (مغربی بنگال)، 3 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) مغربی بنگال میں ضلع مرشد آباد کے ایک گاؤں میں بم سازی کے دوران 2 افراد ہلاک اور تیسرا شدید زخمی ہوگیا جہاں پر آج پنچایت راج کے ضمنی انتخابات منعقد ہوئے تھے۔ پولیس سپرنٹنڈنٹ مسٹر سی سدھاکر نے بتایا کہ 2 افراد اس وقت برسر موقع ہلاک ہوگئے جب وہ اپنے مکان میں کل شب خام بم تیار کررہے تھے۔ اس دھماکہ میں زخمی ایک اور شخص کو مرشد آباد میڈیکل کالج میں شریک کروادیا گیا ہے۔ اُنھوں نے بتایا کہ اس علاقہ میں تلاشی مہم کے دوران متعدد اسالٹ بم دستیاب ہوئے ہیں۔ اس ضلع میں گرام پنچایتوں اور پنچایت سمیتیوں کے 34 نشستوں کیلئے آج انتخابات مقرر تھے۔