بم دھمکی ،جموں ۔ دہلی ٹرین میں تاخیر

چندی گڑھ ۔ 8 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) جموں سے دہلی جانے والی راجدھانی ایکسپریس میں کوئی دھماکو مادے دستیاب نہیں ہوئے حالانکہ فوج اور پولیس نے گاڑی کو روک کر چار گھنٹے سے زیادہ وقت تک تفصیل سے تلاشی لی تھی، کیونکہ گاڑی میں بم کی موجودگی کی اطلاع وصول ہوئی تھی۔ پنجاب اور جموں و کشمیر پولیس کو چوکس کردیا گیا تھا۔