بم دھماکے کی دھمکی : کیلیفورنیا میں فیس بک دفتر کا تخلیہ

واشنگٹن ۔12 دسمبر (سیاست ڈاٹ کام) کیلی فورنیا کے مینلو پارک میں واقع فیس بک کے دفتر کو بم سے اڑانے کی دھمکی ملنے کے بعد آفس کو خالی کرا لیا گیا ہے ۔ یہ اطلاع پولیس کے حوالے سے مقامی میڈیا نے دی ہے ۔اے بی سی بے ایریا براڈکاسٹر کے مطابق نیویارک پولیس محکمہ کو مینلو پارک کے 200 جیفرسن ڈرائیو میں واقع فیس بک کے دفتر کو بم سے اڑانے کی دھمکی ملنے کے بعد سیکورٹی انتظامات سخت کر دیئے گئے ہیں اور بم ناکارہ کرنے والے اسکواڈ نے دفتر کی جانچ شروع کر دی ہے ۔قطعی رپورٹ موصول ہونے تک بم ناکارہ کرنے والے اسکواڈ کی تحقیقات جاری ہے ۔