رائے پور۔ /24 ستمبر، ( سیاست ڈاٹ کام ) چھتیس گڑھ میں ماویسٹ سرگرمیوں سے متاثرہ ضلع سکم میں نکسلائیٹس نے ایک بم دھماکہ کردیا جس میں ایک سی آر پی ایف کا جوان زخمی ہوگیا۔ یہ دھماکہ آج صبح اسوقت پیش آیا جب سی آر پی ایف کمانڈ بٹالین کی ایک ٹیم چنتا گوہا۔ ٹیملی واڑہ سڑک پر تلاشی مہم پر تھی۔ اتفاق سے ایک جوان اس مقام سے گذرگیا جہاں پر نکسلائیٹس نے بم نصب کردیا تھا۔شدید زخمی کانسٹبل دیوراج کمار کو ہیلی کاپٹر کے ذریعہ جگدل پور ہاسپٹل منتقل کردیا گیا۔