لندن ۔12 فبروری ۔(سیاست ڈاٹ کام) لندن کی مختلف پروازوں سے روانہ ہونے والے 16 ہزار مسافر لندن ایرپورٹ بند کردیئے جانے سے متاثر ہوئے ۔ دوسری جنگ عظیم کا 500 کیلوگرام وزنی ایک بم قریبی دریائے ٹائمس میں دستیاب ہونے کی وجہ سے یہ ایرپورٹ بند کردیا گیا تھا ۔ ایرپورٹ کے مغربی علاقہ میں مجوزہ تعمیراتی کام بھی ملتوی کردیا گیا ۔ ایرپورٹ دن بھر بند رہا اور پروازیں منسوخ کردی گئیں۔ سی ای او لندن ایرپورٹ رابرٹ سنکلیر نے تمام پروازوں کی تنسیخ کی اطلاع دی ۔