بمبار ہونے کے شبہ میں پولیس نے ایک دوکاندار کو ہلاک کردیا

پشاور ۔ 2 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) پاکستانی پولیس نے آج خیبرپختونخواہ میں عدالت کے باہر ایک دوکاندار کو بمبار ہونے کے شبہ میں فائرنگ کرکے ہلاک کردیا گیا۔ اطلاعات کے مطابق دکاندار الیاس خان جو سائیکل پر سوار تھا، اسے مردان ڈسٹرکٹ کی ایک عدالت کے باہر واقع چیک پوائنٹ پر رکنے کیلئے کہا گیا تاکہ اس کی جامہ تلاشی لی جاسکے لیکن اس نے پولیس کی ہدایت نظرانداز کردی اور نہیں رکا بلکہ اور تیزی سے بھاگنے لگا جس پر پولیس اہلکاروں کو شبہ ہوا، وہ ایک بمبار ہے اور انہوں نے اس پر فائرنگ کردی۔ مردان ڈسٹرکٹ کے پولیس آفیسر میاں محمد سعید نے بتایا کہ الیاس خان کو زخمی حالت میں ایک قریبی ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں سے جانبر نہ ہوسکا۔