تہران ۔ 24 مئی (سیاست ڈاٹ کام) ایران اور امریکہ کے درمیان جاری کشیدگی کے تناظر میں تندوتیز بیانات اور بلند بانگ دعووں کا سلسلہ جاری ہے۔ جمعرات کو ایرانی صدر حسن روحانی ایک مرتبہ پھر بولے ہیں اور انھوں نے کہا ہے کہ ایران امریکہ کے دباؤ کے آگے جھکے گا نہیں۔اگر اس پر بمباری ہوتی ہے تو ہوتی رہے لیکن وہ اپنے مقاصد اور اہداف سے پیچھے نہیں ہٹے گا۔ایران کی سرکاری خبررساں ایجنسی ایرنا کے مطابق صدر حسن روحانی 1980ء کے عشرے میں ایران اور عراق کے درمیان لڑی گئی جنگ کی یاد میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کررہے تھے۔