نیویارک۔ 19 جون (سیاست ڈاٹ کام) امریکی ارب پتی بل گیٹس کے فلاحی ادارے پر گندگی پھیلانے کے جرم میں 30 ہزار ڈالر کا جرمانہ عائد کیا گیا۔ مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس نے 2013 میں ٹرسٹ کے نام پرجنوبی فلوریڈا کے ایک موضع میں 90 لاکھ ڈالر کی املاک خریدی تھی، جہاں پولو کلب بنایا گیا جس کی انتظامیہ نے گھوڑوں کا فضلہ قریبی نہراور شیشنل پارک کے قریب ڈالنے کا سلسلہ شروع کیا ، شہری انتظامیہ نے ٹرسٹ کو نوٹس بھیجا لیکن جواب نہ ملنے پر جرمانہ بڑھتا گیا اور 1 لاکھ 47 ہزار ڈالر تک جا پہنچا، لیکن ٹرسٹ کی زمین ہونے کی وجہ سے بل گیٹس کو 80 فیصد ولیج ڈسکاؤنٹ ملا اور ان کا جرمانہ کم ہوکر صرف 30 ہزار ڈالر رہ گیا۔