ا10 گست ادخال درخواست کی آخری تاریخ
حیدرآباد ۔ 3 ۔ اگست : ( سیاست نیوز) : کسی بھی مضمون کے ڈگری کامیاب امیدواروں کے لیے جی ایچ ایم سی ( گریٹر بلدیہ ) میں بل کلکٹرس کی 124 جائیدادوں پر تقررات کے لیے مسابقتی امتحان میں شرکت کی آخری تاریخ 10 اگست ہے تلنگانہ اسٹیٹ پبلک سرویس کمیشن کے تحت امتحان رکھا گیا ہے ۔ اس کی معلومات اور رہنمائی کے لیے محبوب حسین جگر ہال احاطہ سیاست عابڈس پر 11 تا 7 بجے شام تک رجوع ہوسکتے ہیں ۔۔