واشنگٹن ، 7 مئی (سیاست ڈاٹ کام) سابق امریکی صدر بل کلنٹن کی سابقہ دوست مونیکا لیونسکی کئی برسوں کے بعد دوبارہ منظر عام پر آگئیں۔ایک امریکی جریدہ کیلئے انھوں نے بل کلنٹن کے ساتھ اپنے تعلقات سے متعلق کچھ مزید انکشافات کئے ہیں۔ مونیکا نے کہا ،’’ وقت آگیا ہے کہ ماضی کی یادوں کو بھلا کردفنا دیا جائے۔ ذاتی طور پرصدر کلنٹن کے ساتھ اپنے تعلق پر شدید افسوس ہے‘‘۔ مونیکا نے کہا کہ وہ اپنے ساتھ پیش آئے معاملے کو ختم کرنے کیلئے پرعزم ہیں۔ انھوں نے کہا کہ لوگوں نے سمجھا کہ وہ اس لئے ایک عرصے سے چپ رہیں کیونکہ کلنٹن خاندان نے انہیں رقم دے کرخاموش کروایا ہے۔ مونیکا کا کہنا ہے کہ اُن کے سابق باس صدر کلنٹن نے اُن سے فائدہ اٹھایا مگر وہ اس بات پر ضرور قائم ہیں کہ صدر کلنٹن کے ساتھ ان کا تعلق باہمی رضامندی پر تھا۔