بلیو وہیل چیالنج نوجوان کی عمارت سے چھلانگ

نئی دہلی ۔ 19 ۔ اگست : ( سیاست ڈاٹ کام ) : دہلی میں ایک 16 سالہ نوجوان نے مبینہ طور پر خود کشی کی کوشش کی ۔ پولیس اس معاملہ کی تحقیقات کررہی ہے کیوں کہ یہ انٹرنیٹ گیم ’’ بلیو وہیل چیالنج ‘‘ کا نتیجہ سمجھا جارہا ہے ۔ اس گیم نے دنیا بھر میں اب تک بے شمار افراد کی جانیں لے لی ۔ پولیس نے بتایا کہ اس نوجوان نے مغربی دہلی کے اشوک وہار علاقے میں رہائشی عمارت کی چوتھی منزل سے چھلانگ لگادی۔ پولیس مختلف زاویوں سے تحقیقات کررہی ہے ۔۔