بلیا میں ایس پی لیڈر کو گولی مار دی گئی

بلیا ،03 جون (سیاست ڈاٹ کام ) اترپردیش کے ضلع بلیا کے سھتوار علاقے میں ایک مقامی رہنما کو گولی مار کر قتل کر دیا گیا۔پولیس سپرنٹنڈنٹ ایس پی گنگولی نے آج بتایا کہ بانس ڈیہ روڈ کے پراس گاؤں کے رہنے منوج سنگھ (46) کل دوپہر اپنے گھر سے کہیں گئے تھے ۔ صبح ان کی لاش ٹی ایس بندھے پر ملی۔ نامعلوم قاتلوں نے ان کوگولی مار کر قتل کر دیا ۔مسٹر گنگولی نے بتایا کہ قتل کی وجہ کا پتہ نہیں چل سکا ہے ۔ پولیس معاملے کی تفتیش کر رہی ہے ۔وہیں اس واقعہ پر اتر پردیش اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر رام گووند چودھری نے سخت غم و غصہ کا اظہار کیا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ منوج سماجوادی پارٹی (ایس پی) کے مقامی لیڈر تھے ۔