شملہ۔26 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) ملک کی پہلی ہائی اسپیڈ بلٹ ٹرین جو احمد آباد اور ممبئی کے درمیان چلائی جائے گی، اس کے سلسلہ میں کام تیزی سے جاری ہے۔ جیسا کہ برجوں اور سرنگوں کی ڈیزائننگ کا کام عمدگی سے آگے بڑھ رہا ہے۔ ایک سینئر عہدیدار نے بتایا کہ اس پراجیکٹ کے لیے اراضی حصولیابی کاعمل بھی شروع کیا جاچکا ہے۔ وزیراعظم نریندر مودی اور ان کے جاپانی ہم منصب شین ژو آبے نے گزشتہ سال یہ پرجوش پراجیکٹ شروع کیا تھا جو 2022ء تک مکمل ہوجانے کی توقع ہے۔ ہائی اسپیڈ ٹرین دونوں شہروں کے درمیان زائد از 500 کیلومیٹر کی مسافت اندرون 3 گھنٹے طے کرے گی جس کے لیے موجودہ طورپر 7 گھنٹے رلگتے ہیں۔ یہ ٹرین 12 اسٹیشنوں پر توقف کرے گی جن میں سے 4 مہاراشٹرا میں قائم ہوں گے۔ جاپان نے اس پراجیکٹ کے لیے سافٹ لون پیش کیا ہے جو انڈن ریلفیز اور جاپان کی شین کانسن ٹیکنالوجی کے درمیان جوائنٹ ونچر ہے۔ نیشنل ہائی اسپیڈ ریل کارپوریشن جو اس پراجیکٹ پر عمل درآمد کررہا ہے، اس کے منیجنگ ڈائرکٹر اچل گھرے نے کہا کہ برجوں، ٹنلوں وغیرہ کی ڈیزائننگ کا لگ بھگ 80 فیصد کام دہلی، ممبئی اور جاپان میں انجینئرنوں نے مکمل کرلیا ہے۔ مجوزہ کاریڈور باندرا۔کرلا کامپلکس ممبئی سے شروع ہوگا اور احمد آباد میں سابرمتی یلوے اسٹیشن کے قریب اختتام پذیر ہوگا۔