بلوچستان کی ٹرین میں بم دھماکہ ‘4ہلاک

کراچی ۔یکم نومبر ( سیاست ڈاٹ کام ) کم از کم چارافراد ہلاک اور دیگر چھ زخمی ہوگئے جب کہ ایک ریموٹ کنٹرول سے بم دھماکہ کیا گیا جو ٹرین کی پٹریوں کی قریب نصب کیا گیا تھا جس کی وجہ سے پاکستان کے شورش زدہ صوبہ بلوچستان میں ایک مسافر ٹرین متاثر ہوئی ۔ ریموٹ کنٹرل سے بم دھماکہ سے جعفر ایکسپریس جو مضافاتی علاقہ میں سفر کیا کرتی ہے متاثر ہوئیں ۔ پولیس کے بموجب بم دھماکہ ایک جدید دھماکوں آلہ سے کیا گیا تھا جو ٹرین کی پٹریوں کے پاس علاقہ دشت میں کوئٹہ اورراولپنڈی کے درمیان نصب کیا گیا تھا جہاں سے یہ ٹرین گذر رہی تھی۔ 8کلوگرام وزنی دھماکو مادہ پھٹ پڑنے سے ٹرین کو نقصان پہنچا اور چار افراد ہلاک ہوگئے ۔ زخمیوں کو کوئٹہ کے سیول ہاسپٹل منتقل کردیا گیا ۔ریاستی وزیر داخلہ میر سرفراز بگتی نے ایک پریس کانفرنس میں اس کا انکشاف کیا ۔