بلوچستان میں مظالم :ہندوستان

جنیوا۔19 ستمبر ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) ہندوستان نے ایک سخت پیام دیتے ہوئے پاکستان سے کہا ہے کہ وہ دہشت گردی کی تائید بند کرے اور پاکستانی مقبوضہ کشمیر پر غیرقانونی قبضہ برخواست کرے ۔ اس کے علاوہ بلوچستان ، خیبرپختونخواہ اور سندھ میں حقوق انسانی کی خلاف ورزیوں اور اقلیتوں بشمول ہندووں پر مظالم کو بھی اُجاگر کیا ۔ اقوام متحدہ انسانی حقوق کونسل کے 33 ویں سیشن میں ہندوستان نے کہا کہ پاکستان کو ہندوستان کے کسی بھی حصہ میں تشدد یا دہشت گردی کی تائید بند کرنی چاہئے ۔ پاکستان مسلسل ہندوستان کے صبر و تحمل کا امتحان لے رہا ہے ۔ جموںو کشمیر کے بارے میں فرضی واقعات اور حقائق سے بعید تجزیہ پیش کئے جارہے ہیں جو غلط ہے ۔