بلوچستان میں عسکری حملہ، 5 پاکستانی سپاہی ہلاک

اسلام آباد ۔ 10 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) نامعلوم عسکریت پسندوں نے آج پاکستان کے شورش زدہ صوبہ بلوچستان کی ایک سرحدی چوکی پر حملے میں پانچ نیم فوجی سپاہیوں کو ہلاک کردیا ہے۔ ریڈیو پاکستان نے اطلاع کہ اس حملہ میں جو ضلع لورالائی کے دوکی علاقہ میں پیش آیا، 5 سپاہی ہلاک ہوگئے۔ سیکوریٹی فورسیس نے حملہ کے بعد دہشت گردوں کی تلاش شروع کردی لیکن ابھی تک کوئی گرفتاری نہیں ہوئی۔ اس حملہ کیلئے کسی نے بھی ذمہ داری قبول نہیں کی لیکن بلوچ قوم پرست اکثر وبیشتر اس صوبہ میں سیکوریٹی فورسیس کو نشانہ بناتے رہتے ہیں۔ ان کا الزام ہیکہ وفاقی حکومت اس خطہ کو ترقی سے محروم رکھتی ہے اور اس لئے وہ اس صوبہ میں قدرتی وسائل پر عظیم تر کنٹرول کیلئے لڑ رہے ہیں۔