بلوچستان میں عسکریت پسندوں نے پٹریوں کو دھماکہ سے اڑا دیا

اسلام آباد۔8فبروری( سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کے شورش زدہ جنوب مغربی صوبہ بلوچستان میں عسکریت پسندوں نے آج طاقتور عصری دھماکو اشیاء استعمال کرتیہ وئے ریلوے پٹریوں کو اڑا دیا جس کے نتیجہ میں اس راستہ پر ٹرینوں کی آمد و رفت معطل ہوگئی ۔عہدیداروں نے کہا ہے کہ ضلع سیبی کے بختیار آباد میں نامعلوم عسکریت پسندوں نے ریلوے پٹریوں کو دھماکہ سے اڑا دیا ۔ پٹریوں کا وہ تمام حصہ دھماکہ میں اڑگیا جہاں دھماکہ خیز مواد رکھا گیا تھا ۔ بعد ازاں بلوچستان سے ملک کے دیگر حصوں کیلئے ٹرین سرویس معطل کردی گئی ۔ کئی مقامات پر سیکیورٹی وجوہات کے تحت مسافرین کو روک لیا گیا ‘ تاحال کسی بھی گروپ نے دھماکہ کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔