بلوچستان میں دھماکہ ‘4افراد ہلاک

کراچی۔26اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) پاکستان کے گڑبڑزدہ جنوب مغربی بلوچستان میں بم دھماکے سے کم از کم چار افراد ہلاک اور دیگر 18زخمی ہوگئے ۔ ضلع پولیس عہدیدار انور کھیتران نے کہا کہ بم ایک موٹر سیکل پر نصب کیا گیا تھا جو چکرخان سڑک پرکھڑی کی گئی تھی ۔یہ قصبہ سیبی کا ایک تجارتی علاقہ ہے ۔ سڑک پر کئی دکانیں اور سرکاری دفاتر ہیں ۔ ایک طاقتور بم دھماکے سے ان دکانوں و دفتروں کے دروازوں اور کھڑکیوں کے شیشے چکناچور ہوگئے ‘4افراد برسرموقع ہلاک اور دیگر 18زخمی ہوگئے ۔ یہ تمام افراد شہری تھے ۔ دھماکے کی ذمہ داری کسی بھی شخص نے قبول نہیں کی ہے ۔ اس اچانک دہشت گردی سے علاقہ میں خوف و دہشت پھیل گئی ۔