حیدرآباد 29 اگست (سیاست نیوز) مادھا پور کے علاقہ میں ایک شخص مشتبہ طور پر عمارت کی بلندی سے گر کر فوت ہوگیا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق 26 سالہ رنجیت وتیا جو پیشہ سے سینٹرنگ کا مزدور تھا ۔ کونڈا پور کے علاقہ میں رہتا تھا ۔ مغربی بنگال کا متوطن بتایا گیا ہے ۔ وہ ایک بلڈر کے یہاں تعمیراتی کاموں کو انجام دیتا تھا ۔ کل ایک زیر تعمیر اپارٹمنٹ کی 7 ویں منزل پر کام میں مصروف تھا کہ مشتبہ طور پر بلندی سے گر کر فوت ہوگیا ۔ پولیس مادھا پور نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔