بلند شہر ہجومی تشدد میں ملوث فوجی گرفتار

لکھنؤ ۔ /9 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) اترپردیش اسپیشل ٹاسک فورس کے ایک سینئر عہدیدار نے کہا ہے کہ بلند شہر میں ہجومی تشدد کے دوران ایک پولیس انسپکٹر کو ہلاک کرنے کے واقعہ میں مبینہ طور پر ملوث ایک فوجی جوان کو گرفتا ر کرلیا گیا ہے ۔ اسپیشل ٹاسک فورس (ایس ٹی ایف) کے انسپکٹر جنرل امیتابھ یش نے آج یہاں پی ٹی آئی سے کہا کہ ’جیتندر ملک کو فوج نے گزشتہ روز میرٹھ میں ایس ٹی ایف ٹیم کے حوالہ کردیا ۔ اس کو تکنیکی طورپر گرفتار تصور کیا جائے گا ۔ دستیاب ویڈیوز میں وہ تشدد کے مقام پر موجود تھا ‘‘ ۔