بلند شہر میں صورتحال حسب معمول ہورہی ہے : اے ڈی جی

بلند شہر۔ 4 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) تشدد سے متاثرہ بلند شہر میں حالات بتدریج معمول پر آ رہے ہیں۔ اے ڈی جی (لا اینڈ آرڈر) آنند کمار نے آج کہا کہ انہوں نے تشدد سے متاثرہ مقام کا دورہ کیا ہے تاکہ حالات کا جائزہ لے سکیں۔ اس واقعہ کے سلسلہ میں گرفتار ہونے والے افراد نے انہیں بتایا کہ تشدد سے متاثرہ بلند شہر میں حالات بتدریج معمول پر آرہے ہیں اور انہیں یقین ہیکہ آئندہ کبھی کوئی گڑبڑ نہیں ہوگی۔ پولیس نے 24 افراد کے خلاف فساد برپا کرنے اور قتل کے الزام میں مقدمات درج کئے ہیں۔ ان افرادکی حقیقی تعداد 27 ہے اور پولیس نے 50 تا 60 نامعلوم اشرار کے خلاف بھی ایف آئی آر درج کئے ہیں۔